جمعیت علما پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کر رہی ہے:صاحبزادہ ابولخیر

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان کے صدروملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ،سیکریٹری جنرل پیر سید محفوظ مشہدی اور مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیدعرفان شاہ مشہدی نے بھکی شریف میں جامعہ محمدیہ رضویہ نوریہ کے جلسہ ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءپاکستان اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے امور خیر کے کاموںمیں اور نفاذنظام مصطفی ﷺکے لیے مرکزی جماعت اہلسنت JUPکے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ۔جمعیت علماءپاکستان کے صدرڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اورسیکریٹری جنرل پیر محفوظ مشہدی نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن ،بدامنی ،لاقانونیت ،بھتہ خوری اور ظلم کے نظام سے نجات کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکیا جائے اور اس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اہلسنت کو متحدو منظم ہونا پڑے گانظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی منزل قریب ہے پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذکر کے اس ملک کو بام عروج پر پہنچائیں گے ۔

Latest from Blog