خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاورکے 2ملازمین جے این ون  وائرس سے متاثر

پشاور(پی پی آئی)پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا.تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیاگیاجس میں بتایا گیا ہیکہ  خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2ملازمین جے این ون  وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنیکی بھی ہدایت کی ہے،مراسلے کے مطابق رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشادروغانی کا کہنا ہیکہ جے این ون ویریئنٹ کاپھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سیشرح اموات کم ہے،وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست خارج

Fri Mar 22 , 2024
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کی، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی […]