لاہور ہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض

لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ کے 7 ججز کو انتظامی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو کیس مینجمنٹ پلان، ضلعی عدلیہ، ہائیکورٹ اسٹیبلشمنٹ سمیت 11 انتظامی اختیارات تفویض کر دیئے گئے،پی پی آئی کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کو سپریم کورٹ کیلئے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ، ٹرانسپورٹ سمیت 8 انتظامی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔جسٹس علی باقر نجفی کے پاس ضلعی عدلیہ آڈٹ، سپریم کورٹ کیلئے وکلا کے فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت 4 انتظامی اختیارات ہوں گے، جسٹس شاہد بلال حسن کو لاہور ہائیکورٹ آڈٹ، تعمیرات سمیت 4 انتظامی اختیارات سونپے گئے ہیں۔جسٹس مس عالیہ نیلم کو شعبہ آئی ٹی، اکاؤنٹس سمیت 5 انتظامی اختیارات تفویض کئے گئے ہیں جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ کے پاس سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ سے آئے توہین عدالت کے کیسز سمیت 8 انتظامی اختیارات ہوں گے۔اسی طرح جسٹس صداقت علی خان ریکارڈ، انتظامی ججز کی مانیٹرنگ سمیت 5 انتظامی اختیارات کے حامل ہوں گے۔

Latest from Blog