ڈی آئی خان: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ، 2 جوان شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (پی پی آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش بمبار نے گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرائی۔دھماکے میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بلوچستان میں امراض قلب کا ہسپتال،یٹلائٹ سینٹرز، چیسٹ پین یونٹس کیساتھ قائم ہوں گے

Fri Mar 22 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے سیکرٹری صحت عبداللہ خان اور سیکرٹری خزانہ بابر خان کاکڑ نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کراچی کا دورہ کیا،پی پی آئی کے مطابق اس  موقع پر طے پایا کہ بلوچستان میں NICVD کی طرز پر صوبے بھر میں سیٹلائٹ سینٹرز اور چیسٹ پین یونٹس کے ساتھ ہسپتال قائم کیا جائے گا تاکہ […]