عمرکوٹ میں تیسرا شراب خانہ کھلنے کی تیاریوں پرعلما اور مقامی ہندو آبادی کا احتجاج

عمرکوٹ (پی پی آئی)عمرکوٹ میں رمضان المبارک میں تیسرا شراب خانہ کھلنے کی تیاریوں پرعلمائے کرام اور مقامی ہندو آبادی نے احتجاج  کرتے ہوئے کہا ہے کہ شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں، انتظامیہ پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کے جذبات سے نہ کھیلے۔ پی پی آئی کے مطابق پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی حماد اللہ،عمران علی دیوبندی، مولانا محمد یوسف سیمجو، مولانا محمد صابر اور پریم نگر کے اقلیتی رہنماؤں بھیرومل، ارجن کمار،کنورلال،سنیل کمار،پی ٹی آئی رہنما عبدالکریم منگریو نے کہا کہ  رمضان المبارک میں عمرکوٹ سٹی میں تیسرا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو پریم نگر اور عمرکوٹ کے عوام کیلئے قبول نہیں۔ان کا کہناتھاکہ عمرکوٹ میں دو شراب خانے پہلے ہی موجود ہیں جن سے نوجوان نسل برباد ہورہی ہیں،اب  شراب خانہ کمرشل ایریا کے بجائے آبادی میں کھولا جارہا ہے، اہل محلہ کے اعتراضات کو بھی سنا نہیں جارہا، جس جگہ تیسرا شراب خانہ کھولا جارہا ہے وہاں اسکول ہے، خواتین اور بچوں کا  گذرنا معمول ہے۔ پریس کانفرنس میں پریم نگر کے رہائشیوں کنور لال، بھیرومل، ارجن کمار، سنیل کمار اور اوم پرکاش کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز ہمارے اعتراضات سننے کیلئے تیار نہیں بلکہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا ہیکہ  اپنے اعتراضات واپس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کوہوگا،برصغیر میں نظر آنے کا امکان نہیں

Fri Mar 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی) 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن اگلے ماہ 8 اپریل کو ہوگا۔ میکسیکو میں شروع ہونے والا سورج گرہن ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس، میسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر سے ہوتا ہوا کینیڈا پہنچے گا۔سورج گرہن کے دوران امریکا کی بیشتر ریاستوں میں مکمل اندھیرا چھا جائے گا، اس حوالے سے سینکڑوں سکولوں میں […]