عمران سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے توہینِ عدالت کی درخواستوں پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی ہے، جس پر سپریٹنڈنٹ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔پی پی آئی کے مطابق دورانِ سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں۔ جس کے بعد عدالت نے علامہ ناصر عباس کی عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے 26 مارچ کو درخواست گزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Latest from Blog