ایک ماہ سے بندگلگت بلتستان کا برزل پاس پاک فوج کی کوششوں سے فعال

گلگت/   بلتستان(پی پی آئی)ایک ماہ سے بندگلگت بلتستان کا برزل پاس پاک فوج کی کوششوں سے فعال ہو گیا۔برزل پاس، گلگت بلتستان میں واقع ہے اورنہایت اہمیت کا حامل ہے اوریہ گلگت بلتستان کے علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔پی پی آئی کے مطابقبرزل پاس 18 فروری 2024 کو موسم سرما کی شدید برفباری کی وجہ سے بند  تھا۔تقریباً ایک ماہ بعد 19 مارچ 2024 کوپوری قوت اور انتھک کوششوں کے ذریعے پاک فوج نیسٹریٹجک پاس کو کامیابی کے ساتھ آپریشنل کردیا۔پاک فوج کے14 بلڈوزر، 11سنو وہیکل، 2 وہیل ڈوزر اور 1 ایکسویٹر کلیئرنس کیعمل میں استعمال ہوے، 9 مارچ 2024 کو شروع ہونیوالا کلیئرنس آپریشن 10 دن میں مکمل ہوا۔

Latest from Blog