یوم پاکستان اور عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کمی کی منظوری

اسلام آباد(پی پی آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90،90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔صدر آصف زرداری کی جانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں 6 ماہ کی کمی کی منظوری دی گئی، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغوا اوردہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا، سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہپرنہیں ہوگا۔65 سال سے زائد عمرکے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے، ان پراطلاق ہوگا، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق صدرمملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تاجروں کیلئے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کا سواپ سسٹم لاگو نئے سسٹم

Fri Mar 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کے لیے نئے سسٹم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت سواپ سسٹم لاگو کیے جائے گا، اس سسٹم کے تحت تاجر کو ود […]