تاجروں کیلئے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کا سواپ سسٹم لاگو نئے سسٹم

اسلام آباد(پی پی آئی)حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری کر دی گئی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ادائیگی اور فائلنگ کے لیے نئے سسٹم کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے تحت سواپ سسٹم لاگو کیے جائے گا، اس سسٹم کے تحت تاجر کو ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی کے لیے منفرد نمبر حاصل کرنا ہوگا، اس نمبر کے تحت ٹیکس فائلنگ کرنی ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہر تاجر کا ٹیکس پروفائل اسی ٹرانزیکشن سسٹم کے تحت تشکیل پائے گا،پی پی آئی کے مطابق  ٹیکس ریکارڈ رکھنے اور اس کی پڑتال کے لیے ایک ہی ٹیکنالوجی سسٹم اپنایا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ریکارڈ اور اس کے مطابق ٹیکس دہندگی کی مانیٹرنگ منسلک سسٹم کے تحت ہوگی، مال کی پیداواری خریداری اور فروخت کا ٹیکس ریکارڈ ایک ہی آن لائن سسٹم پر مانیٹر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرزقیمت میں 600 فیصد کا اضافہ

Fri Mar 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی) اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز میں 600 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے پاکستان کا 17واں بڑا ٹریڈنگ حصص بن گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق حکومت کی جانب سے […]