پیپلزپارٹی حقوق خواتین اور بچوں کے تحفظ کے منصوبوں پر کام کررہی ہے:روبینہ قائم خانی

کراچی: صوبائی وزیر ترقی نسواں و خصوصی تعلیم روبینہ قائم خانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین اور بچوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائلڈ رائٹ موومنٹ گروپ آف این جی اوز کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق سے متعلق سیمینار اور بچوں کی نگہداشت کے حوالے سے بجٹ بک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روبینہ قائم خانی نے کہا کہ سندھ حکومت بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی کے فروغ کے حوالے سے قانون سازی کرے گی اور انشا اللہ مستقبل کے معماروں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنا نے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔سیمینار سے چائلڈ رائٹ موومنٹ کے کوارڈینٹر مدنی میمن ،سی ای او ناصر احمد نظامانی ،سیف دی چلڈرن کے صوبائی منیجر اقبال احمد ڈیتھو ، ایڈیشنل سیکریٹری لائڈیپارٹمنٹ اسلم شیخ ،کراچی بار کے صدر صلاح الدین احمد ،جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر سید اشرف علی نقوی،ایجوکیشن ڈائریکٹر امیر اعجاز ،سنیئر جرنلسٹ جاوید قاضی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مقررین نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اورصحت مندزندگی کو پروان چڑھانے کے لئے وفاقی اور صوبائی بجٹ میں خصوصی رقم مختص کرنے کے حوالے سے تجاویزپیش کیں۔

Latest from Blog