مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی پروفیسر مجیب الدین کو مبارکباد

حیدرآباد: مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر کہا ہے کہ اس وقت سندھ کے 5 جامعات میں وائس چانسلر مہران یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں جو مہران یونیورسٹی میں میرٹ کی ساکھ کا بڑا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ قائد عوام انجنئیرنگ یونیورسٹی شہید بینظیر آباد ، سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی کراچی، داﺅد انجنئیرنگ یونیورسٹی کراچی اور اب زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرس کا تعلق مہران یویورسٹی سے ہے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی ، فیکلٹیز کے ڈینز، ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز صغیر احمد میمن، ڈائریکٹر فنانس منیر احمد شیخ اور مہران یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے دیگر سربراہان کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی کو زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کا وائس چانسلر مقرر ہونے پر مبارکباد دیں ۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی مہران یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف کنٹینوئنگ ایجوکیشن (سیرک) کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

Latest from Blog