کراچی(پی پی آئی) پاکستان پیاز پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، جس کی سالانہ پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔پاکستان کے مختلف حصوں میں پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور یہی صرت حال سندھ میں بھی ہے، جہاں پیز دگنے داموں فروخت کی جارہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں ایرانی پیاز اور تاجکستانی پیلی پیاز بھی دستیاب ہیں، جن کے دام بھی کم ہیں لیکن مقبول نہیں ہیں۔ ’پاکستان میں پیاز کی سالانہ پیداوار تقریباً 20 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ سندھ پورے ملک کا 40 فیصد، بلوچستان 33 فیصد، پنجاب اور خیبر پختونخوا بالترتیب 16 اور 11 فیصدپیاز پیدا کرتا ہے۔ پاکستان خوش نصیب ملک ہے جہاں پورا سال پیاز کی کاشت ہو سکتی ہے۔سندھ کی فصل ختم ہو جائے تو پنجاب اور پنجاب سے فصل کم ہو جائے تو خیبر پختونخواہ اور پھر بلوچستان کی پیاز منڈیوں مین دستیاب ہوتی ہے۔ ’اس وقت لال پیاز بحران کا شکار ہے جس کی وجہ بلوچستان میں سیلاب ہیں جن کی وجہ سے فصل تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
Next Post
مقبوضہ جموں کشمیرمیں 6سوریٹائرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ فوائد دینے سے انکار
Wed Mar 27 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں وکشمیر سیمنٹس لمیٹڈ کے چھ سو ریٹائرڈ ملازمین کو حکومت کی طرف سے ریٹائرمنٹ کے فوائد دینے سے انکار کے بعد مشکلات کا سامنا ہے جس سے ان ملازمین کوجنہوں نے 2006سے 2017کے دوران جزوی طور پر اور 2018 کے بعد سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ واجبات سے محروم […]
