کراچی(پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسو سی ایشن (پی وی ایم اے) کے سابق نائب چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت کی جانب سے خوردنی تیل پر غیر ضروری ٹیکسوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ وناسپتی گھی اور کوکنگ آئل مینوفیکچرنگ انڈسٹری اضافی ٹیکسز کا بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، انڈسٹری کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے سیکشن 8 بی کے نفاذ سے انڈسٹری کے مسائل اور سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔شیخ عمر ریحان نے کہا کہ اضافی ٹیکسز سے اسمگلنگ کا راستہ کھلے گا اور مقامی صنعت تباہی کا شکار ہوگی انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ٹیکسوں کی بھرمار سے نجات دلائے تاکہ مہنگائی میں کمی آسکے۔
Next Post
چودھری پرویزالہیٰ کی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب
Wed Mar 27 , 2024
راولپنڈی(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا,پی پی آئی کے مطابق پرویزالہٰی چند […]
