کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے : رہنما ایم کیو ایم

حیدرآباد: کرپٹ معاشرے میں آواز حق بلند کرنا جہاد ہے اور جو نظام کی تبدیلی کےلئے جدوجہد کرتے ہیںوہ شہادتوں کی تاریخ رقم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ و صوبائی مشیر عبد الحسیب نے گذشتہ روز پکا قلعہ گراونڈ حیدرآباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیرعادل صد یقی ، معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی،سندھ تنظیمی کمیٹی انچارج عمر قریشی و اراکین یاور فیصل ،سلیم معظم ،ارااکین و ایم پی ایز زبیر احمد خان ،عائشہ آفتاب ،رعناانصار،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی سید وسیم حسین ،راشدخلجی ،دلاور قریشی سمیت سیکٹر و یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے ۔انہوں نے مذید کہاکہ جان ،مال اور وقت اگر کسی بڑے مقصد میں لگائیں تو وہ مقصد و مشن ضرور کامیابی حاصل کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمے کےلئے ناصرف آوا ز حق بلند کی بلکہ اس جد وجہد میں ریاستی جبر و تشد دکا سامنا کیا مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا کیونکہ ایم کیوایم کی جدوجہد سچائی پر مبنی ہے اور ایک بڑے مقصد کےلئے ہے اورجن کے مقاصد بڑے ہوتے ہیں وہ کامیابی ضرور حاصل کرتے ہیں۔اجلاس سے معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے عمل سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ہم صرف دعوے نہیں کرتے بلکہ اپنے قائد کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ہمارے قائد کے خلاف سازشیں کر نے والے عناصر ماضی کی طرح رسواءاور ناکام ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کی طاقت ملک کی مظلوم و محکوم عوام ہے اوردنیا بھر میں افرادی قوت سے بڑی کوئی قوت نہیں ہوسکتی اور 25مئی کو قائد تحریک سے اظہاریکجہتی کی ریلی میںعوامی قوت کا بھر پور مظاہرہ ہوگا۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و صوبائی مشیر عادل صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ باطل قوتیں ایک بارپھر ہمارے خلاف سازشیں کررہی ہے اور ہم اپنے اتحاد سے انکے ناپاک عزائم خاک میں ملادینگے اور قائد تحریک الطاف حسین کےلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ریلی ایک تاریخ ساز ریلی ہوگی جو تمام سازشوں کا خاتمہ کریگی ۔اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 25مئی کو ایم کیوایم کی ریلی میںحق پرست عوام کی بھر پور شرکت باطل قوتوں اور عالمی طاقتوں کو یہ پیغام دیگی کہ قائد تحریک کے خلاف سازش کے سامنے مظلوم و محکوم عوام چٹان ثابت ہونگے ۔اجلاس سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے اور اگر باطل قوتوں نے قائد تحریک کے خلاف سازش کی گئی تو حیدرآباد کی حق پرست عوام و کارکنان اس سازش کے خاتمے کےلئے ہر اول دستہ کاکردار اداکریںگے۔

Latest from Blog