پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں 21 اپریل کو دوبارہ پولنگ کروانے کا فیصلہ

کوئٹہ(پی پی آئی) الیکشن کمیشن کنے سپریم کورٹ کے حکم پر بلوچستان کے حلقے پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل الیکشن کمیشن نے صرف 6 پولنگ سٹیشنز پر  ہی دوبارہ  الیکشن کا اعلان کیا تھا،پی پی آئی کے مطابق پی  بی 50 قلعہ عبداللہ میں دوبارہ پولنگ کیلئے  ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی کو ڈی آر او  اور اسسٹنٹ کمشنر گلستان ظہیر احمد کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے حلقے سے زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

Latest from Blog