سوات اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس

سوات(پی پی آئی)سوات اور گرد و نواح میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ گہرائی 71 کلو میٹر تھی۔پی پی آئی کے مطابق زلزلے کے بعد لوگوں میں  خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے بعد ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جھٹکے پشاور، مردان، کوہاٹ،  مظفر آباد، لوئر دیر، مالاکنڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔

Latest from Blog