راولپنڈی (پی پی آئی)9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 8 ملزمان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے۔پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔ڈی سی راولپنڈی نے حراست میں لیا۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔
Next Post
کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو منعقد ہو گا
Thu Mar 28 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں عالمی مشاعرہ 20 اپریل کو ایکسپو میں منعقد ہو گا۔جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اندرون و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں شعرا کی شرکت متوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق ادب و ثقافت کے فروغ میں ساکنان شہر قائد کا عالمی مشاعرہ روایتی تہوار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔۔
