جماعت اسلامی کے چھٹے نو منتخب امیرکا اعلان آئندہ ماہ ہوگا

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے چھٹے امیر کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،یکم اپریل سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا۔ووٹنگ میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمن مد مقابل ہیں،پی پی آئی کے مطابق ترجمان جماعت قیصر شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر سے جماعت اسلامی کے46 ہزار اراکین حق رائے دہی کے اہل تھے۔ انتخاب کے لیے تمام ضلعی دفاتر میں بیلٹ باکسز اور انتخابی کمیشن کے نمائندے موجود رہے۔ اضلاع سے بیلٹ کے بند لفافے پہنچنے کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، یکم اپریل سے مرکزی دفتر انتخابی کمیشن منصورہ میں گنتی کا عمل شروع ہو گا اور گنتی مکمل ہونے پر سربراہ انتخابی کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے۔

Latest from Blog