بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکا، 15 افراد زخمی

ہرنائی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے میں زخمی 15 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور لیویز فورس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے، زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں، وزیر اعلیٰ نے ہرنائی دھماکے سے متعلق محکمہ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

Sat Mar 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق کمشنر کراچی نے بتایا کہ دفعہ 144کے تحت شہر میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو 30مارچ سے 29مئی تک برقرار رہے گی۔حالیہ دنوں میں کراچی […]