کراچی میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ اڑانے پر پابندی عائد

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں پتنگ کی ڈور سے پیش آنے والے نقصانات کے پیش نظر پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق کمشنر کراچی نے بتایا کہ دفعہ 144کے تحت شہر میں پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو 30مارچ سے 29مئی تک برقرار رہے گی۔حالیہ دنوں میں کراچی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ پولیس نے پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آذربائیجان ایئرلائن کو کراچی کے روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت

Sat Mar 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی) آذربائیجااپریل ن ایئرلائن ائیرلائن کراچی کے لیے اپنی براہ راست پروازیں  اپریل میں شروع کرے گی اور باکو سے کراچی روٹ پر پہلی پرواز 18 سے چلانے کا امکان ہے، آذربائیجان ایئرلائن کو کراچی روٹ پر پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق آذربائیجان ایئرلائن کے لیے پاکستان میں کراچی تیسرا روٹ […]