کراچی(پی پی آئی)پاکستان اس وقت شدید معاشی مشکلات کا شکار ہے اور قرضوں کے بھنورمیں بری طرح پھنس چکا ہے، اس مشکل صورت حال سے نکلنے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں جو ہماری سمت کا درست تعین کر سکیں۔ پی پی آئی کے مطابق معاشی ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ پاکستان کو اپنا امپورٹ بل کم اور ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا،نیشنل ایگری کلچر ریسرچ سینٹر نے کیلے کی ایک خاص جنس تیارکی ہے جو تیس دن تک خراب نہیں ہو تی اور یہ سائز میں بھی بڑا ہے، یہ سندھ میں کاشت کیا جاتا ہے اور دوست ملک ترکی کو برآمد بھی کیاگیا، اسی طرح زرعی ماہرین نے گرین سپر رائس کے نام سے خاص قسم کا چاول متعارف کرایا ہے جس کی پیداوار 120 من فی ایکٹر ہے، یہ چاول سائز اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد ہے۔اگر زیتوں کی بات کی جائے تو بلوچستان، خطہ پھوٹوہار اور خیبرپختونخوا کی زمین زیتون کی کاشت کاری کے لیے انتہائی موزوں ہے، پاکستان میں لہسن کی خاص قسم، جی ون گارلیک، بھی اپنی مثال آپ ہے اور یہ چین کو ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے اسی طرح پاکستان کے قالین کی دنیا بھر میں مانگ ہے جبکہ دیگر دستکاریوں کو بھی خوب پسند کیاجاتاہے پاکستان کی چھوٹی صنعتوں کو بحا ل کرنے کے لیے تمام شہروں میں صنعتی زونر بنائے جائیں نیز باسمتی چاول، کھیوڑہ پنک راک سالٹ، حیدرآباد کی چوڑیاں، سرگودھاکے کینو، چونسہ،سندھڑی آم، اصیل کھجور، بیگم جھنگی کھجور اور ڈھکی کھجور کو دیگر ممالک تک رسائی دی جائے۔اس کے لیے تجارتی نمائشوں کا انعقاد ضروری ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کی جاسکے ان کی برآمدترقی کے نئے دروازے کھول سکتی ہے۔
Next Post
بابر اعظم کو دوبارہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی مل گئی
Sun Mar 31 , 2024
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان کا اعلان کر دیا، بابر اعظم ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے۔اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کو متفقہ طور پر نامزد کیا تھا، سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو کپتان مقرر […]
