ہر بری نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آئی)لاہو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر بری نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی۔ ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں،آج آپ کی خوشیوں میں شریک ہونے آئی ہوں، مریم آباد سے گزرتی تھی تو دل کرتا تھا یہاں آکر دیکھوں، جس محبت سے آپ نے استقبال کیا اس پر بہت شکریہ، آج جتنی خوشی محسوس ہورہی ہے لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے مسیحی برادری کو ہیپی ایسٹر کہتی ہوں، ہم کسی بھی تفریق کے بغیر سب پاکستانی ہیں، جسٹس کارنیلیئس انصاف کی وجہ سے پہچانے جاتیتھے، میرا خواب ہے کہ پاکستان میں اکثریت اور اقلیت سب مل کر رہیں، ہر بری نظر کو آہنی ہاتھوں سے روکوں گی، آپ سب کے لئے مجھ سے جو ہوسکا کروں گی۔اسی طرح وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایسٹر کے تہوار پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسٹر کا دن ہمیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیار، رواداری اور عفو و درگزر کے پیغام پر غور کرنے اور اس کو اپنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، انہی اقدار کو اپناتے ہوئے ہم آج کی تنازعات سے بھری اس دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔

Latest from Blog