ترکمانستان کی پاکستان کو سستی بجلی دینے کی پیشکش

اسلام آباد(پی پی آئی)ترکمانستان نے پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے میں سستی بجلی دینے کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ترکمانستان کے سفیر اتاجان مولاموف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بات چیت کی۔ ترکمانستانی سفیر نے پاکستان کو مقامی پیداوار کے مقابلے سستی بجلی دینے کی پیشکش کی۔ایل پی جی اور بجلی جیسے توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر تجاروت نے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ پر جلد دستخط کی امید کا اظہار کیا۔ معاہدے پر اسلام آباد یا ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں دستخط ہوں گے۔

Latest from Blog