ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی 23 خالی نشستوں پر 239 امیدوار مدمقابل

اسلام آباد(پی پی آئی) 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں کے لیے کل 239 امیدوار میدان میں اتریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں۔ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔۔یاد رہے کہ 13 اپریل کو الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا تھا۔ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 جبکہ سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

Latest from Blog