کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کر کے ان سے ریاست مدینہ کا مسودہ تیار کرنے کی درخواست کی۔کراچی میں ہونے والی ملاقات میں گورنر سندھ نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست سے متعلق خدوخال پر بات کی اور کہا کہ مدینہ کی ریاست بنانے کا وعدہ کسی اور نے کیا لیکن عمل کا موقع مجھے مل رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق کامران ٹیسوری نے مفتی تقی عثمانی سے مدینہ کی ریاست کا مسودہ بنانے کی درخواست کی اور کہا کہ اس ملاقات کا مقصد بھی مدینہ کی ریاست کے نفاذ کی کوشش ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست پہلے مرحلے میں سندھ میں نافذ کرنے کا ارادہ ہے۔اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری فیضان مدینہ بھی گئے اور معتکفین سے ملاقات کی۔انہوں نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے افراد کے لیے انتظامات کو سراہا، نماز ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
Next Post
پی ٹی آئی میں کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں:شہریار آفریدی
Sat Apr 6 , 2024
کوہاٹ(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی نے کو قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں،عوامی اجتماع سے خطاب میں شہریار آفریدی کا کہنا تھا یہ […]
