300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینگے لیکن وقت لگے لگا، خورشیدشاہ

سکھر(پی پی آئی)پیپلزپارٹی نے مستحق افراد کو 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلزپارٹی رہنما خورشیدشاہ نے کہا کہ ہم 300یونٹ تک کے سولر سسٹم دیں گے لیکن اس میں ابھی وقت لگے لگا۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے انتخابی منشور میں حکومت بننے کے بعد 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بجلی مفت فراہم کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا کہ حکومت بننے کے بعد ان کی کوشش ہو گی کہ صارفین کو 200 یونٹس استعمال کرنے پر بجلی مفت فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

صدر آصف زرداری کا ترک ہم منصب سے رابطہ، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

Sun Apr 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور ترک ہم […]