لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صحت مند پنجاب وژن کے تحت ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کر دیا ہے۔صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہیلتھ ریفارمز اولین ترجیح ہے، عوام بھی صحت مند طرز زندگی اپنائیں، عالمی یوم صحت منانے کا مقصد صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند آبادی ہی ایک خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے، ہر فرد کیلئے اپنی صحت کی اہمیت کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ فرد کی صحت ایک ذاتی معاملہ نہیں، یہ پوری فیملی پر اثر انداز ہوتی ہے، عوام صحت مند زندگی کا انتخاب کریں اور غذائیت سے بھرپور سادہ غذا کھائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہر شہری کیلئے صحت کی سہولیات تک مساوی رسائی یقینی بنانا چاہتے ہیں، صحت مند طرز زندگی کے شعور کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
Next Post
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق پولیس کی دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال
Sun Apr 7 , 2024
پشاور(پی پی آئی) بشام میں چینی انجینئرز پر حملے سے متعلق خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی۔خیبرپختونخوا پولیس کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی جانچ کی بنیاد پر بظاہر لگتا ہے کہ چینی باشندوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں تھی جبکہ ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل […]
