پنجاب میں 6 جون سے پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور (پی پی آئی) پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں اور سٹیک ہولڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 6 جون سے پنجاب میں پلاسٹک بیگز پر پابندی ہوگی، انسداد سموگ سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مقامی سطح پر سولر پینلز کی تیاری پر رعایت اور حوصلہ افزائی کی جائے گی، سولر پروگرام کے تحت سرکاری عمارتوں کو سولرائز کیا جائے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تمام گاڑیوں کے لئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم اور سالانہ معائنہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوئٹہ سے عید سپیشل ٹرین راولپنڈی کے لئے روانہ

Sun Apr 7 , 2024
 کوئٹہ (پی پی آئی) عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگئی۔محکمہ ریلوے کی جانب سے شہریوں کیلئے عید الفطر کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق عید سپیشل ٹرین کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی،11 بوگیوں پر مشتمل ٹرین پر 8 سو سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں […]