حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونا چاہیے:ابوالخیر محمد زبیر

حیدرآباد: جمعیت علماءپاکستان (نورانی ) کے صدر وملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود حکومت ملک میںامن وامان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے اسے اپنی اس ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے فوراََ مستعفی ہوجانا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ اگرپوری حکومت مستعفی نہیں ہوتی تو کم ازکم وزیر داخلہ کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے کیونکہ ایک دن میں کراچی ایئرپورٹ جیسے حساس علاقہ پر دہشت گردوں کا حملہ اور قبضہ دوسری طرف تفتان میں زائرین کی بس پر حملہ ا وراس میں23افراد کی ہلاکت کاسانحہ، اسی روز ڈیرہ مراد جمالی میں آئل ٹینکر زکو آگ لگانے کاواقعہ ،کراچی میں روز دہشت گردی کے مختلف واقعات میں10افراد کی ہلاکت، مہمند ایجنسی میں بم دھماکہ کے اندر امن کمیٹی کے رکن کی ہلاکت اور حساس اداروں کے ارکان حساس مقامات حتیٰ کہ حکومت کے ایم پی اے تک اغواءہو رہے ہیں وہ بھی محفوظ نہیں، کیا ایسی صورت میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کا کوئی جواز باقی رہ جاتا ہے۔

Latest from Blog