کوئٹہ (پی پی آئی) عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگئی۔محکمہ ریلوے کی جانب سے شہریوں کیلئے عید الفطر کے موقع پر سپیشل ٹرینوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق عید سپیشل ٹرین کوئٹہ ریلوے سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئی،11 بوگیوں پر مشتمل ٹرین پر 8 سو سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں جبکہ ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔حکام کہنا ہے کہ عید سپیشل ٹرین سبی، جیکب آباد، سکھر، ملتان اور لاہور سے ہوتے ہوئے کل راولپنڈی پہنچے گی۔
Next Post
وزیراعظم وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں
Sun Apr 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف اپنے وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز اور وفاقی کابینہ کے ارکان اسحق ڈار، خواجہ آصف، محمد اورنگزیب، عبدالعیم خان، عطااللہ تارڑ اور احد چیمہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ادھر وزیراعظم نے مدینہ منورہ مسجد نبوی? میں عشاء کی نماز اور نوافل ادا کئے اور روضہ […]
