کراچی(پی پی آئی) معروف دانشور،صحافی،مصنف اورانسانی حقوق کے علمبردار احفاظ الرحمان کی چوتھی برسی 12 اپریل کو منائی گئی ان کے احباب نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد تازہ کی۔پی پی آئی کے مطابق کئی کتب کے مصنف ار شعبہ صحافت کی اہم شخصیت احفاظ الرحمان جبل پور،بھارت میں 4 اپریل1942میں پیدا ہوئے اور12 اپریل 2020 کوکراچی میں وفات پائی۔ان کی یاد میں جاری ایوارڈ کی تقریب اسی ماہ کراچی میں منعقد ہو گی