کراچی میں اسٹریٹ کرمنلزسے 425 مقابلے، 55  مارے گئے

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں حالیہ دنوں میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اوران مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے نیز439 زخمی ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق سندھ پولیس کویہ تفصیل بتانے کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ شہر قائد میں صرف رمضان کے دوران ڈکیتیوں میں مزاحمت پر 19 افراد جاں بحق اور55 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ رواں سال جنوری سے اب تک 58 افراددوران ڈکیتی مزاحمت پرقتل کیے گئے اور 200 سے زائد افراد  زخمی ہوئے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ رواں سال کراچی میں ڈاکوؤں سے 425 مقابلے ہوئے اور ان مقابلوں میں 55 ڈاکو مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

Fri Apr 12 , 2024
لندن(پی پی آئی)برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو ہوگئے۔ ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق نئے قواعد کے تحت اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26200 سے بڑھا کر 38700 پاؤنڈ، فیملی […]