برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو

لندن(پی پی آئی)برطانیہ آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کیلئے نئے قواعد لاگو ہوگئے۔ ہنر مند اور فیملی ویزا پر برطانیہ آنے والوں کیلئے کم از کم تنخواہ کی شرط میں اضافہ کردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق نئے قواعد کے تحت اسکلڈ ورکرز کے برطانوی ویزا کیلئے تنخواہ کی حد 26200 سے بڑھا کر 38700 پاؤنڈ، فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد بھی 18600 سے بڑھا کر 29000 پاؤنڈ کردی گئی۔ کم از کم تنخواہ کی حد ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر اور ٹیچرز وغیرہ پر لاگو نہیں ہو گی، سوشل کیئر کے شعبے میں کام کرنے والے افراد اب زیرکفالت افراد کو برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیملی ویزا کیلئے کم از کم تنخواہ کی حد کو 2025 تک پہلے 34500 اور پھر 38700 پاؤنڈ کردیا جائے گا جب کہ فیملی ویزا پر مقیم افراد پر ویزا کی تجدید کے وقت نئے قواعد کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کینیڈا میں عارضی رہائشیوں اور غیر ملکی ورکرز کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

Fri Apr 12 , 2024
اوٹاوہ(پی پی آئی) کینیڈین حکومت نے پہلی بار غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے. کینیڈین امیگریشن وزیر مارک ملر نے غیر ملکی ورک پرمٹ رکھنے والے ورکرز اور عارضی رہائشیوں کی تعداد میں کمی کرنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں عارضی رہائشیوں کی […]