شاہ محمود قریشی پْرامید ہیں، انہیں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے، مہربانو قریشی

راولپنڈی(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے صاحبزادی مہربانو قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی، انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ 6 ججز کی آئین کی بالادستی کے لیے بہادری سے شاہ محمود کا حوصلہ بڑھاہے۔مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی پْر امید ہیں، ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے۔ کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 6ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی

Fri Apr 12 , 2024
کراچی(پی پی آئی)عالمی منڈی میں تیل کی قیمت چھ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی۔رپورٹ کے مطابق جمعہ کو تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے تیل پیدا کرنے والے خطے سے سپلائی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔اس خدشے کے پیش نظر کہ ایران پیر کے روز […]