کراچی(پی پی آئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے قریب 2 بسوں میں خطرناک تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاڑکانہ مسافروں کو لے جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہوئی، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب سپر ہائی وے جوکھیو موڑ پر دو بسوں میں خطرناک تصادم ہوا، بس کراچی سے لاڑکانہ جارہی تھی جس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے بس سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوئی کیوں کہ بارش کے باعث روڈ پر پھسلن تھی جو حادثے کا سبب بنی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک 60 سالہ نامعلوم شخص اور 2 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت علی خان، بالاج، عرفان علی، خالد، رخسانہ بچی اور فریدہ کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
Next Post
مشرق وسطیٰ کشیدگی، سول ایوی ایشن نے پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی
Sun Apr 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سول ایوی ایشن نے پروازوں کی مانیٹرنگ شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جس میں افغانستان، ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کرنے […]
