گجرات(پی پی آئی) تحریک انصاف کے مرکزی صدرچودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سمیت میں، میری اولاد اور میرے گھر والے سب بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پی پی 32 گجرات کی الیکشن مہم کے دوران کنجاہ میں خطاب کرتے ہوئے قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگوں کو غلط فہمی تھی کہ اتنی مشکلات کے بعد شاید چودھری پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔قیصرہ الٰہی نے کہا کہ لوگ کہتے تھے کہ چودھری پرویزالٰہی اپنے رشتہ داروں کی باتوں میں آ کر بانی پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کا ایسے لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ کیوں چھوڑ دوں؟ انہوں نے کہا کہ ایک سال سے پرویزالٰہی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں لیکن ان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
Next Post
آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور ژالہ باری کی پیشنگوئی
Mon Apr 15 , 2024
گلگت بلتستان/مستونگ(پی پی آئی)مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق مستونگ میں مسلسل بارشوں کے باعث بجلی اور فون سروس بھی معطل ہو چکی […]