ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

جوہانسبرگ: کرکٹ جنوبی افریقا نے ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیاکپتان بنا دیا ۔ جنوبی افریقا کرکٹ بورڑ حکام نے پریس کانفرنس میں ہاشم آملہ کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیے جانے کا اعلان کیا ،سابق کپتان گراہم اسمتھ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کے بعد کپتانی کے لیے اے بی ڈی ولیئرز کو مضبوط امیدوارسمجھا جا رہا تھا لیکن آملہ کو ڈی ولیئر زپر ترجیح دی گئی ۔آملہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں گراہم اسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا نھوں نے دس سال تک ہماری قیادت کی ، آملہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے میں ٹیم کا حصہ ہوں ،میں ٹیم کے کپتان بنائے جانے پر مشکور ہوں اور بورڑ کی جانب سے مجھے یہ موقع ملنا عزت کی بات ہے اور میں اس اعتما د پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔اسے قبل کہا جارہا تھا کہ سلیکٹر اپنی ترجیحات بورڑ کو پیش کریں گے اور کپتان کا باقاعدہ تقرر بورڑ خود کرے گا ۔ نئے کپتان کا پہلا امتحان جولائی میں سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ کی صورت میںشروع ہوگا۔ آملہ اسے قبل 2002میں نیوزی لینڈ میں منعقدہ انڈر 19ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیا دت کر چکے ہیں،جبکہ ڈومیسٹک سیزن میں ڈولفن کے کپتان رہ چکے ہیںتاہم ایک سیزن کے بعد اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کے لیے کپتانی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ آملہ ون ڈے کرکٹ میں اے بی ڈی ولیئر زکے نائب کی حیثیت سے 2011میں مقرر ہوئے تھے اس دوران تین میچوں میں کپتانی بھی کی تاہم گزشتہ سال ان کی ذمہ داری ختم ہوگئی لیکن آملہ نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد انھیں کپتان بنا دیا گیا ۔

Latest from Blog