لاہور(پی پی آئی)جماعت اسلامی 30 اپریل کو پنجاب میں کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنے دیگی۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ منگل 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراہوں پر جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنے دے گی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے کہنے پر جب سے زراعت پر سبسڈی ختم کی ہے، ہر سال کسانوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے سرکاری مراکز گندم خرید نہیں رہے جس کے باعث کسانوں کو آڑھتی سستے داموں لوٹ رہے ہیں۔
Next Post
سندھ کی فلاحی تنظیموں،یتیم خانوں اور اداروں کوچیرٹی قوانین پرٹریننگ دینے کا فیصلہ
Mon Apr 29 , 2024
کراچی(پی پی آئی)حکومت نے سندھ میں رجسٹرہزاروں فلاحی تنظیموں،یتیم خانوں اور اداروں کو انٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سمیت دیگر جدید چیرٹیز قوانین بارے آگاہی کے لئے مرحلہ وارٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی پی آئی کے مطابق فلاحی اداروں کو بتایا جائیگا جمع شدہ فنڈز اگر بیان کئے گئے مقصد پر خرچ نہیں ہورہے تو […]
