فارمولا ون گورننگ باڈی نے ریڈیو پیغامات پرعائدکردہ پابندی ملتوی کردی

سنگاپور:فارمولا ون گورننگ باڈی نے سنگاپور گراں پری ریس کے پہلے مرحلے میںریڈیو پیغامات کے تبادلے پر پابندی ملتوی کردی۔فارمولا ون گراں پری ریس کی گورننگ باڈی نے گزشتہ ہفتے یہ فیصلہ کیا تھا کہ دوران ریس ڈرائیوروں اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان ریڈیو پیغامات پر پابندی ہوگی اور اس کا اطلاق فوری طور پر سنگاپور ریس سے ہوگالیکن جمعے کو ایک دفعہ پھر باڈی نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اگلے مرحلے تک اس فیصلے کو ملتوی کر دیا ہے ۔نئے فیصلے کے مطابق ڈرائیور کی اپنی کارکردگی کے حوالے سے پیغامات پر پابندی ہوگی تاہم کار کے حوالے سے پیغامات کو 2015تک ملتوی کر دیا جائے گا جس کا مقصد ٹیموں کو اس حوالے سے تیاری کے لیے وقت دینا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق 11فارمولا ون ٹیموں کے منیجروں سے ملاقات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کو 2015تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Latest from Blog