پیاز اور مرغی کی قیمت میں کمی آئی ہے،روٹی مزید سستی کرینگے: عظمیٰ بخاری

لاہور(پی پی آئی)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے روٹی 16روپے سے بھی سستی کرنے کااعلان کردیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 16 روپے سے بھی سستی روٹی دیں گے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کمی ہورہی ہے، دو روز میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی جائے گی، پیاز اور مرغی کی قیمت میں واضح کمی آگئی ہے۔9ہفتوں کی حکومت میں مریم نواز نے لینڈ مارک کام کئے، رمضان میں چونسٹھ لاکھ گھرانوں میں نگہبان رمضان پیکج دیا، بہت سے مافیاز اٹھے کہ روٹی سستی نہیں ہونے دیں گے،مرغی کا گوشت 230روپے فی کلو کمی، پیاز ساڑھے تین سو تھا،اب بازاروں میں ایک سو بیس روپے میں دستیاب ہے، ٹماٹر پچاس روپے میں دستیاب ہے،آلو چالیس روپے سستے ہوئے۔ پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت میں مزید کمی لائیں گے،جب حلف اٹھایا تو تب آٹے کا تھیلا 28 سو کا تھا،اب 1800 روپے میں مل رہاہے۔چھتیس سے سترہ فیصد پنجاب میں مہنگائی کا تناسب ہے۔

Latest from Blog