بات چیت پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے تیار ہیں:رانا ثنا

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ  کی حکومت پاکستان تحریک انصاف سے بات چیت کے لیے تیار ہے ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بطور سیاسی جماعت اور حکومت کے طور پر ہماری سوچ ہے کہ جمہوری نظام میں حکومت اور حزب اختلاف گاڑی کے دو پہیوں کی مانند ہوتے ہیں، دونوں مل کر چلیں تو (ملک کی) گاڑی آگے بڑھے گی اس لیے بالکل ہم بات چیت پر یقین رکھتے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹر گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

Fri May 10 , 2024
پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اجلاس میں کیا گیا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے کی، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔پی […]