خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹر گاڑیوں پر روڈ ڈیولپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں پر روڈ ڈیویلپمنٹ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اجلاس میں کیا گیا، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اجلاس کی سربراہی مشیر خزانہ مزمل اسلم اور صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے کی، اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔پی پی آئی کے مطابق  مزمل اسلم نے کہا کہ روڈ یوزر سرچارج صوبے سے باہر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے لیا جائے گا، روڈ یوزر چارج بل 2024 کی جلد خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظوری لی جائے گی، روڈ یوزر سرچارج صوبے کے ان رہائشیوں سے لیا جائے گا جن کے پاس دیگر صوبوں اور وفاق کی رجسٹرڈ گاڑیاں ہوں گی۔مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے مزید بتایا کہ محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا یونیورسل نمبر پلیٹ کا اجرا پہلے ہی کر چکی ہے،، کمرشل اور رہائشی پراپرٹی ٹیکس میں بھی اصلاحات کی جا رہی ہیں۔صوبائی وزیر ایکسائز میاں خلیق الرحمن نے بتایا کہ گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا اعلان بہت جلد متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل فون کا استعمال روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور

Sat May 11 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ میں  بعض شیئرز کی غیرمعمولی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دورے کے موقع پر گفتگو میں کمشنر مارکیٹ عبدالرحمان وڑائچ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے […]