گوادر میں ہلاک بے گناہ مزدوروں کی فیملیز سے حکومت بلوچستان کا رابطہ

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا  لانگو نے گوادر کے علاقے سربندر میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔پی پی آئی کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ معصوم مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے نہتے معصوم مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے، دہشت گردوں سے سختی سے نمٹیں گے، واقعہ کا تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق انتظامی افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، شہید مزدوروں کی فیملیز سے رابطہ کیا جاررہا ہے۔

Latest from Blog