کوئٹہ اور نواح میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 3اعشاریہ 3ریکارڈ

کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکا کہنا ہے کہ ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3اعشاریہ 3ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 30کلومیٹراور مرکز کوئٹہ سے 23کلومیٹر جنوب میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

Latest from Blog