شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں لڑکیوں کا اسکول تباہ

شمالی وزیرستان(پی پی آئی)شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیاضلعی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ شمالی وزیرستان میں بچیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق نجی اسکول شوہ درازندہ کورات گئے بارودی مواد سے تباہ کیا گیا۔ڈی پی او کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے گی۔ واقعہ کی تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Latest from Blog