آٹے کی قیمتوں میں کمی،بیکری آئٹمز بدستور مہنگے

کراچی(پی پی آئی)آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجودبیکری آئٹمز بدستور مہنگے فروخت ہورہے ہیں اور ڈبل روٹی کیک، پاپے،بن اوربسکٹ وغیرہ کا نہ تو وزن بڑھایا گیا ہے اور نہ ہی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق صارفین نے حکومت کی توجہ دلاتے ہوئے  مطالبہ کیا کہ حکومت گراں فروشی اور مہنگائی کا نوٹس لے۔

Latest from Blog