سانحہ 9 مئی کے ملزموں کو سزا نہ ملنا نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا  اللّٰہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللّٰہ نے کہا  کہ سانحہ 9 مئی کے ملزموں کو اب تک سزا مل جانی چاہیے تھی، انہیں سزائیں اب تک نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔  پی پی آئی کے مطابق وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ   پہلے برسرِ اقتدار لوگ جیل جانے والوں کو اذیت دینے کا کہتے تھے وہ قابلِ مذمت ہے،وزیرِ اعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی گئی ہیں ان پہ قطعی کوئی اعتراض نہیں، با نی ٓ پی ٹی آئی کے پاس جو منصب رہا ہے اس کے مطابق اگر سہولتیں ہیں تو اعتراض نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، کئی کئی سال کیس چلتے ہیں یہ ہمارے عدالتی نظام کے نقائص ہیں، کیسز کے جلد نمٹانے سے متعلق قانون سازی ہونا چاہیے۔ ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی معافی کو تیار نہیں بلکہ کہتے ہیں کہ مجھ سے معافی مانگی جائے،وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء   اللّٰہ خان نے جواب دیا کہ یہ ان کی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی ہے اور غیر جمہوری ہونا ہی اصل مسئلے کی جڑ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارت سے283 عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودیہ روانہ

Thu May 9 , 2024
حیدیآباد دکن(پی پی آئی)بھارت کے تلنگانہ سے 283 عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کا کہنا تھا کہعازمین، ایام حج کے دوران اپنے لمحات کو قیمتی بنائیں۔پی […]