حیدیآباد دکن(پی پی آئی)بھارت کے تلنگانہ سے 283 عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ کا کہنا تھا کہعازمین، ایام حج کے دوران اپنے لمحات کو قیمتی بنائیں۔پی پی آئی کے مطابق تلنگانہ کے عازمین حج مدینہ منورہ میں روضہ اقدس کی حاضری سے مشرف ہو کر جج کی سعادت حاصل کریں گے۔ عازمین حج کا احرام مدینہ منورہ سے باندھا جائے گا۔