عملے کی ‘اجتماعی چھٹی’ کے بعد ایئر انڈیا کی درجنوں فلائٹس منسوخ

نئی دہلی(پی پی آئی)ایئر انڈیا کے پائلٹوں کی اجتماعی چھٹی کے باعث 86 مقامی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔لگ بھگ 300 سینئر کیبن کریو عین اس وقت بیماری کی چھٹی پر چلے گئے جب پروازوں کے اڑان بھرنے کا وقت تھا اس کے ساتھ عملے کے ارکان نے اپنے موبائل فونز بھی بند کر دیے۔ایئر انڈیا بھارت کے تجارتی گروپ ‘ٹاٹا’ کی ملکیت ہے جس نے حال ہی میں اپنے ملازمین کے لیے نئے قواعد و ضوابط لاگو کیے ہیں۔پائلٹوں کی اجتماعی چھٹی سے فضائی کمپنی کو نہ صرف بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے بلکہ کمپنی کی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔ایئر انڈیا کے مطابق عملے کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ اچانک کام پر کیوں نہیں آئے۔ایئر انڈیا کا بحران ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک ماہ قبل ہی وسٹارا ایئر لائن میں پائلٹوں کی کمی پوری کرنا دشوار ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ہاتھیوں کی لڑائی میں عوام کچلے جا ر ہے ہیں، فواد چوہدری

Thu May 9 , 2024
لاہور(پی پی آئی)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس خراب ہو رہی ہے، ان کی آپس کی لڑائی میں عوام کچلے جا ر ہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری کا منظر ہے، ایسے میں […]