اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل فون کا استعمال روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور

کراچی(پی پی آئی)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ میں  بعض شیئرز کی غیرمعمولی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دورے کے موقع پر گفتگو میں کمشنر مارکیٹ عبدالرحمان وڑائچ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کے ٹریڈنگ ہال میں موبائل کے استعمال کو روکنے کیلئے جیمرز لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایس ای سی پی حکام نے انکشاف کیا کہ بعض شیئرز کی ٹریڈنگ میں ہیرا پھیری کی تحقیقات بھی ہورہی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کے مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ جوڑنے کیلئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کا نظام متعارف کرایا ہے۔ کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل آن لائن اکاؤنٹ کھلوانے کی شرح بڑھ رہی ہے، ٹوٹل اکاؤنٹ ہولڈرز کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے۔ عبدالرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی طرح ہمیں بھی جدید ڈیٹا مانیٹرنگ نظام کی ضرورت ہے،بزنس ڈیٹا کی مانیٹرنگ پر ایف بی آر کو مل کر کام کرنے کا پروپوزل بھی دیا ہے۔

Latest from Blog